بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:08

بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے اہم میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن رینیگیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیون سمتھ کو 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا، رینیگیڈز کے کپتان ایرن فنچ کی سنچری رائیگاں گئی، ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوںکے نقصان پر 175 رنز بنائے، کپتان ایرن فنچ نے 68 گیندوں پر 109 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے شامل تھے، ٹام کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سڈنی سکسرز نے ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیون سمتھ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوش فلپ 61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سمتھ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :