Live Updates

کمشنر انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باٹھ کبڈی کلب نے جیت لیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:32

کمشنر انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باٹھ کبڈی کلب نے جیت لیا
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) کمشنر انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باٹھ کبڈی کلب مدوخلیل ٹیم نے شاہین کبڈی کلب لدھیوالاچیمہ سے جیت لیا۔ اس موقع پر شایقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

باٹھ کبڈی کلب نے 43 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ شاہین کبڈی کلب نی41 پواینٹس حاصل کیے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ہوا۔ مہمان خصوصی حاجی افضل چیمہ سینئر نائب صدر تحریک انصاف اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات