صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر چوہدری سرور کی ملاقات

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:45

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر چوہدری سرور کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کر کے حکومتی اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور آمد کے موقعہ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گور نر ہائوس پہنچے تو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے در میان ملاقات بھی ہوئی جس میں حکومتی اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔