وزیر اعظم کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیںا ٹھا سکتے ،کرپشن کے خاتمے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، برطانیہ کا پا کستان کیلئے سفر کی پابندیاں نرم کرنا بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:49

وزیر اعظم کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیںا ٹھا سکتے ،کرپشن ..
لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیںا ٹھا سکتے ،سپر یم کورٹ بھی ان کو صادق اور امین قرار دے چکی ہے،حکومت نے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے تمام اداروں کو مکمل طور پر آزاد کردیا ہے،کرپشن کے خاتمے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، 2015 کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کا پا کستان کے لیے سفر کی پابندیاں نرم کرنا بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔

ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز تحر یک انصاف کے ایم این ایز شوکت بھٹی ، نواب شیر وسیرسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان میں معاشی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی تعریف کررہے ہیں اور دنیا بھر سے سر مایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جو حکومتی پالیسیوں پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ’’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ‘‘ٹرانسپیرنسی''کے بارے میں میڈیا اب خود سوالات اُٹھا رہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جو ڈیٹا استعمال کیا وہ اصل میں 2015 سے 2017 تک کا ہے جب پاکستان میں (ن) لیگ کی حکومت تھی، یہ سب کچھ ویب سائٹ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خود لکھا ہوا ہے تو کرپشن پرسیپشن انڈکس اصل میں نواز شریف دور میں کرپشن کے بارے میں عوامی رائے ظاہر کر رہا ہے، تحر یک انصاف کی حکومت کے بارے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ،تحر یک انصاف کی حکومت کو ڈیرھ سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے آج تک کسی بھی وزیر یا کسی اور حکومتی شخصیت کے خلاف کر پشن کا کوئی ایک بھی سیکنڈل سامنے نہیں آیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 70سالوں کے مسائل ڈیرھ سال میں حل نہیں ہوسکتے ،انشاء اللہ ہم کر پشن سمیت تمام مسائل کو جڑوں سے ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے اور ملک میں شفافیت ،آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔