اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 2مارچ سے شروع ہوںگے

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ء کے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔

ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پرامتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذکیا جائے گا ،ْ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔

متعلقہ عنوان :