پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں ہرا کرٹی ٹونٹی سیریزاپنے نام کرلی

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:02

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں ہرا کرٹی ٹونٹی سیریزاپنے نام ..
لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی-قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور احسان علی صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے، بابراعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کے لیے 131 رنز جوڑ کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا، محمدحفیظ67 اور بابر اعظم66 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہی-پاکستان نے 137 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا۔