جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کا کراچی میں آغاز ہو گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:41

جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کا کراچی میں آغاز ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سالانہ جاز گولف ٹورنامنٹ کے پہلے لیگ(leg) کا ڈی ایچ اے گولف کلب، کراچی ،میں آغازہو گیا ہے۔اس ایک روزہ ایونٹ میں جاز بزنس کے ممتاز کسٹمرز اور کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازعلیٰ الصبح ہوا جبکہ اختتام سہ پہر میں ہوا جس کے بعد تقریب انعامات منعقد ہوئی۔کسٹمرز اور ملازمین پر یہ بات واضح کرنے کے لیے کہ وہ حقیقی معنوں میں جاز کے لیے اہمیت رکھتے ہیں، جاز ہر سال ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں،گولف ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے۔

ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ، تفریح سے بھرپور،آؤٹ ڈور سرگرمی کے ذریعے، ملازمین اور کسٹمرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے اور تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ جاز کس طرح ، اور ہمیشہ، اپنے عزیز کسٹمرز اور ساتھیوں کو آؤٹ طآف-دی-باکس تجربات کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ ایکسپیرئینس آفیسر، سید علی نصیر نے کہا،’’یہ ٹورنامنٹ اب ایک روایت اور ایسا موقع بن چکا ہے جس کا شوقیہ گولفرز انتظار کرتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے ایونٹس کی میزبانی ،جو ہمارے کام کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں ، شرکت کرنے والے افراد، اور بالخصوص اہم کسٹمرز پر، ایک دیرپا نقش چھوڑتے ہیں۔‘‘اس سال، ٹورنامنٹ کے آخری دو ایونٹس اسلام آباد اور لاہور میں بالترتیب فروری اور مارچ میں منعقد ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :