مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیرخارجہ کا زلزلے پر اظہارافسوس

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:41

مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیرخارجہ کا زلزلے پر اظہارافسوس
ملتان ۔25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں آنے والے اس زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ترکی کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم، اپنے ترکش بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر خارجہ نے اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔