جھنگ، ٹڈی دل کے حملہ سے نقصانات سے بچاؤ کیلئے مسلسل سپرے کا عمل جاری

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:53

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر نواحی دیہی علاقہ جات موضع رجانہ، چنڈ بھروانہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملہ سے نقصانات سے بچاؤ کیلئے مسلسل سپرے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے متعلقہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ زراعت کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آج ٹڈی دل کا جھنڈ ضلع جھنگ کی حددود کراس کر جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے رات بھر آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ محکمہ زراعت، پی ڈی ایم اے سمت متعلقہ محکموں کی ٹیمیں آپریشن جاری رکھیں گی۔ زرعی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ ٹڈی دل کا ہر طرح سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچاو کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ سے تعاون کے لیے کسان و کاشتکار بھی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :