کمشنر ژوب سے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:53

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ سے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے مسائل پر سیٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے وفد کی ملاقات، وفد میں سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی محمد اخلاص حمزہ زئی ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی ،عطاء اللہ کاکڑ،سردار حیات حمزہ زئی، شادی خان ناصر حبیب اللہ شامل تھے۔

سیٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین نے کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کو تبایاکہ لورالائی میں چند ڈاکٹرز جن کا رویہ مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور مریضوں کو چیک اپ کرنے کے بجائے دیر سے ہسپتال آتے ہیں اور سارا وقت ر ایم ایس کے دفتر میں وقت گزارتے ہیں جس کی وجہ سے مریض اور انکے ورثاء سخت پریشان ہوتے ہیں لورالائی آل پارٹیز نے بھی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لورالائی سے ملاقات کی اور ہسپتال کے حوالے سے مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹروں کے رویے میں ابتک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو حکم جا ری کیاکہ جو ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں کرتے اور مریضوں کے ساتھ رویہ درست نہیں رکھتے ان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔درین اثناء سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی نے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کو گریڈ 20میں ترقی ملنے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :