خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے، بلاول بھٹو کا بختاور بھٹو کو سالگرہ پر پیغام

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:17

خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے، بلاول بھٹو کا بختاور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کا فخر بنائے رکھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ بختاورکسی براجمان وزیراعظم کے یہاں جنم لینے والی پہلی اولادتھیں، انھوں نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے تاریخ بنانا شروع کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بختاور بھٹو کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے۔یاد رہے بختاور بھٹو زرداری نے اپنی 30 ویں سالگرہ منا ئی، وہ 25 جنوری 1990 کو پاکستان کے صوبے سندھ میں پیدا ہوئیں ، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی بیٹی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذو الفقار علی بھٹو کی نواسی ہیں۔