اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ،ملزمان پرایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:23

اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ،ملزمان پرایک بار پھر فرد جرم عائد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ،ملزمان پرایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ زارا عباس سے عدالت میں سامنا ہوا ،جہاں عاطف زمان نے بیوہ سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگ لی، عاطف زمان نے زارا عباس سے سوری کہا زارا عباس کا کہنا تھا کہ میں کیا تمہیں اللہ بھی معاف نہیں کرے گا، عاطف زمان کا کہنا تھا کہ جی جانتا ہوں،ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا نے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل تیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری بار مہلت دے رہے ہیں، وکلا کو پیش کریں ورنہ ہم کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل فراہم کریں گے، مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، عدالت نے یکم فروری کی تاریخ ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جبکہ عدالت نے مرید عباس کے قتل کے دوران ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی زیر استعمال گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی

متعلقہ عنوان :