فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت

عدالت نے ایس ایس پی جنوبی،ایس ایچ او میٹھا در کو 28 جنوری کی لئے نوٹس جاری کردئیے

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:27

فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) کراچی کی مقامی عدالت میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت، عدالت نے ایس ایس پی جنوبی،ایس ایچ او میٹھا در کو 28 جنوری کی لئے نوٹس جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

درخواست پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندو خیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 14 جنوری کو نجی ٹی وی چینل کے شو میں سینٹر جاوید عباسی کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کی،فیصل واوڈا نے شو کے دوران بوٹ اٹھا کر ٹیبل پر رکھا دیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینا پر پپلزپارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے،فیصل واوڈا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی سیاسی سرگرمیوں کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں اپوزیشن نے دباو پر دیا ہے،فیصل واوڈا نے پیمرا رولز کی خلاف ورزی کی اور آرمی کا تقدس پامال کیا ہے ،لہذا پولیس کو میرا بیان ریکارڈ کرنے اور فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،پولیس نے قادر مندوخیل کی درخواست پر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا ،قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کے خلاف این اے 249 سے جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا