انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نائیجیریا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:56

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نائیجیریا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ نے نائیجیریا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کمبرلی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 24 ویں میچ میں نائیجیریا انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.5 اوورز میں 58 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جارج ہل اور حمید اللہ قادری نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم نے ہدف 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سام ینگ نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :