Live Updates

جتنا دنیا آسان سمجھ رہی ہے کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں، تنائج کیا ہونگے میں نہیں جانتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا: وزیراعظم عمران خان کا غیرملکی میڈیا کو انٹریو

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 19:18

جتنا دنیا آسان سمجھ رہی ہے کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) : جتنا دنیا آسان سمجھ رہی ہے کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں، تنائج کیا ہونگے میں نہیں جانتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر مناسب ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں امن قائم نہیں ہو سکتا، دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ آرایس ایس نازی آئیڈیالوجی سے متاثر ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ جتنا دنیا آسان سمجھ رہی ہے کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں، تنائج کیا ہونگے میں نہیں جانتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل  تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم خان ایڈوکیٹ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیریو ں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنا حق حاصل کر کے بھارتی تسلط سے نجات حاصل کریں گے اوران پر طاری ظلم و جبر کی سیاہ رات ختم ہو گی ،پاکستان کا ہر بچہ ،بوڑھا ،جوان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بات تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم خان ایڈوکیٹ نے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مجید امجد ھال میں ہونے والے ایک سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہی تھی، جس میں مقامی کالجز کے طلبہ نے شرکت کی تھی۔ تقریب کا اہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیا گیا تھا جس میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بھی شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات