Live Updates

بیس اراکین کے گروپ کے دو سرکردہ رہنمائوں کی وزیر اعلیٰ اور جہانگیر ترین سے ملاقات

دو کو کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ ، سب کو حلقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی ملیں گے ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:21

بیس اراکین کے گروپ کے دو سرکردہ رہنمائوں کی وزیر اعلیٰ اور جہانگیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) اپنے مطالبات کے لئے سامنے آنے والے 20اراکین کے گروپ کے دو سرکردہ رہنمائوں نے گزشتہ روز یر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل کی صورت میں دو کو کابینہ کا حصہ بنانے کا عندیہ جبکہ حلقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات