حکومتی ویژن کے مطابق عوام کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر غلام سرور خان

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:24

حکومتی ویژن کے مطابق عوام کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومتی ویژن کے مطابق عوام کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔ترجمان ایوی ایشن کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابقان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات کو یقینی بنا رہی ہے۔

ایئرپورٹ مینجر نے وفاقی وزیر کو مسافروں کے لیے ایئرپورٹ کا دورہ کرایا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے مینجر نذیر احمد (آج) اتوار کو وفاقی وزیر کو لاہور ایئرپورٹ پر پارکنگ اور ٹرمینل کی توسیع پر بریفنگ دیں گے۔