انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے آؤٹ ہونے کا سارا غصہ شائقین پر اتار دیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:30

انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے آؤٹ ہونے کا سارا غصہ شائقین پر اتار دیا
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے کا سارا غصہ شائقین پر اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹوکس پروٹیز کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، آؤٹ ہوتے ہی انگلش آل رائونڈر طیش میں آ گئے اور شائق سے الجھ پڑے، سٹوکس نے نازیبا الفاظ استعمال کئے تاہم بعدازاں انگلش آل رائونڈر نے واقع پر معافی بھی مانگ لی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سٹوکس کو جرمانہ یا سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :