صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب غلام سرور خان کی ملاقات، حکومتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:36

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب غلام سرور خان کی ملاقات، حکومتی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کیا۔ گورنر ہائوس آمد پر گورنر پنجاب غلام سرور خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت سے ملاقات کے دوران حکومتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدرمملکت کو جامعات میں کی گئی اصلاحات اور شروع کئے گئے دیگر اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔