بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے چری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا:آئی ایس پی آر

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 20:02

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے چری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیاہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک 21 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔