کیرئیر میں کامیابی بھرپور محنت اور خود احتسابی کا نتیجہ ہے ،آج تک اس پر عمل پیرا ہوں شبیر جان

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:05

کیرئیر میں کامیابی بھرپور محنت اور خود احتسابی کا نتیجہ ہے ،آج تک اس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کیرئیر میں کامیابی بھرپور محنت اور خود احتسابی کا نتیجہ ہے اور آج تک اس پر عمل پیرا ہوں ، نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے نئے رجحانات کو فروغ ملا ہے اور ایک دہائی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ کامیابیاں سمیٹنے کیلئے صرف محنت کا فارمولہ چلتا ہے ، جولوگ شارٹ کٹ کا فارمولہ اپناتے ہیں اس کا ری ایکشن بھی بڑی جلدی آتا ہے جس سے کیرئیر پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیرئیر میں اتنی ڈرامہ سیریلز میں ادا کاری کی ہے ان کی تعداد بھی یاد نہیں اور خدا کی ذات کا شکر ہے کہ آج بھی بے پناہ مصروفیات ہیں اور پرستار دل و جان سے چاہتے ہیں۔

شبیر جان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو نیت اور من کا صاف ہونا چاہیے پھر اس کیلئے آگے بڑھنے اور کامیابی کے راستے کس طرح کھلتے ہیں وہ انسان کی سوچ میں بھی نہیںہوتا ۔