وزیراعظم عمران خان کل لاہور کے دورے پر آئیں گے

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:20

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کے دورے پر آئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان کل لاہور کے دورے پر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم ناراض گروپ سے ملاقات کریں گے اور ا کے مطالبات خود سنیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے معاملے میں بریک تھروں ہونے کا امکان ہے۔