محکمہ پولیس کی پھرتیاں: موسم سرما کے اختتام کے قریب آتے ہی فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی ایلیٹ فورس کو سردیوں کی گرم جیکٹس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:42

محکمہ پولیس کی پھرتیاں: موسم سرما کے اختتام کے قریب آتے ہی فیصل آباد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) محکمہ پولیس کی پھرتیاں، موسم سرما کے اختتام کے قریب آتے ہی فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی ایلیٹ فورس کو سردیوں کی گرم جیکٹس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ایلیٹ فورس پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات صوبہ بھر کے اضلاع کے سٹی پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو کہا گیا ہے کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو سردیوں کے لئے جیکٹس فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور سردیوں کی جیکٹس 28 اور 29 کو تقسیم کی جائیں گی۔

سردیوں کی جیکٹس لاہور کیلئے 275، فیصل آباد کو 98، شیخوپورہ کو 53، قصور کو 35، ننکانہ صاحب کیلئے 33، گوجرانوالہ، 63، گجرات 85، حافظ آباد کو 19، منڈی بہائو الدین 17، سیالکوٹ 18، ناروال 17، راولپنڈی 186، چکوال 24، جہلم 20، اٹک 51، سرگودھا 25، خوشاب 20، بھکر 19، میانوالی 37، ٹوبہ ٹیک سنگھ 22، جھنگ 15، چنیوٹ 12، ساہیوال 33، اوکاڑہ 28، پاکپتن 36، ملتان 90، وہاڑی 37، خانیوال 30، لودھراں 17، ڈیرہ غازی خان 23، مظفر گڑھ 30، لیہ 19، راجن پور 33، بہاولپور 34، رحیم یار خان 38 اور بہاولنگر کے 38 اہلکاروں کو سردیوں کی جیکٹس فراہم کی جائیں گی۔