کرکٹ میچ کے نام پر لاہور یوں کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں:خادم رضوی

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:44

کرکٹ میچ کے نام پر لاہور یوں کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں:خادم رضوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کے نام پر لاہور یوں کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں۔کھیلوں کیلئے سڑکیں بند کرنا جائز اسلام کے نام پر نکلنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔تین دن سے لاہور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

ایک میچ کیلئے پورے شہر کو بند کرنا انتہائی غیر مناسب ہے۔حکومت بیرونی دنیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم آٹے اور چینی کا شور مچارہی ہے حکمران کرکٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔وزیراعظم بیرونی دوروں کی بجائے پاکستان کے دورے کریں۔حکومتی وزراء عام مارکیٹوں میں جائیں اور مہنگائی کا مشاہدہ کریں۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا پاکستانی قوم کو کسی خوبصورت وزیراعظم کی نہیں بلکہ ڈلیور کرنے والے وزیراعظم کی ضرورت ہے۔

عمران خان ماضٰ میں کہتے رہے ہیں جب ملک میں مہنگائی ہو اور ڈالر اوپر جائے تو سمجھو جائو کی ملک کا حکمران کرپٹ ہے۔یہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور مہنگائی نے غریب کی کمرتوڑ دی ہے۔کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والی جماعت کے اپنے دور حکومت میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔