مارچ میں موجودہ حکومت کا مارچ ہوگاجے یو آئی مارچ میں پنجاب کے دل لاہور میں ملین مارچ کریگی

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:25

مارچ میں موجودہ حکومت کا مارچ ہوگاجے یو آئی مارچ میں پنجاب کے دل لاہور ..
جیکب آباد.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) مارچ میں موجودہ حکومت کا مارچ ہوگاجے یو آئی مارچ میں پنجاب کے دل لاہور میں ملین مارچ کریگی ان خیالات کا اظہار جے یوآئی پاکستان کے مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو نے جیکب آباد میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی عیادت کے بعد انکی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر حما داللہ انصاری بھی موجو دتھے، عبدالرزاق عابد لاکھو نے مزید کہا کہ اس وقت غیر جمہوری دھاندلی کی پیداوار جعلی حکومت عوام پر مسلط ھہے نااہل حکومت کے سبب معیشت تباہ ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مدارس کودہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن جے یوآئی نے مذہبی طبقے کو آئین اور قانون سے جوڑ ے رکھا اور مسلح جدوجہد کی سازشوں کے ناکام بنایا گیا آزادی مارچ ملک میں فکری،نظریاتی اور سیاسی تبدیلی لائی ہے جلد مارچ کا مرحلہ آگے بڑھایا جائیگا اور حکومت کو گھر جانا ہوگا۔