لیاقت باغ کا جلسہ کامیاب کرکے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے ، فوزیہ حبیب

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور لیاقت باغ کا جلسہ کامیاب کرکے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے جس پر پیپلز پارٹی کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں بلاول بھٹو پاکستانی عوام کی آواز ہیں ملک میں مہگنائی کرنے والی نا اہل حکومت کے دن گنے جا چکے موجودہ ناہل حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے آج جس تیزی سے مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ ناہل حکومت کو نہیں ہے اس نا اہل حکومت کو اب جانا ہو گا بہت جلد تبدیلی والوں دے عوام کی جان چھڑائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے فوزیہ حبیب نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی 24 خواتین کی تنظیم کے زیراہتمام لیاقت باغ کے کامیاب جلسہ کرنے پر تعارفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رشید میر، شگفتہ بٹ، یاسن آزاد چوہدری افتخار، شیراز کیانی، عامر ترک، حفظہ بخاری، وحید یونس ، سعدیہ عباسی، آنسہ ستی سمیت تمام تحصیلوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیرا گل نے کہا تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنوں نے لیاقت باغ کے جلسے کو کامیاب جس طرح کامیاب کیا اس کی مثال نہیں ملتی کیا او ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایسے جلسوں کو کامیاب کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں موجودہ ناہل حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے آج جس تیزی سے مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ ناہل حکومت کو نہیں ہے اس نا اہل حکومت کو اب جانا ہو گا عام آدمی کو حکومت نے مشکلات میں ڈال دیا آٹے چینی کا بحران پیدا کرکے غریب عوام سے ان کا سکون بھی چھین لیا ہے اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے نا اہل حکمرانوں کو روکنا مشکل ہو جائے غریب عوام کی امید بلاول بٹو ہیں وہی ملک کو موجودہ بحرانوں اور مشکلات سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے اور ان کی مشکلات کو کم کرکے جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی عوام کو ریلیف دیا عوام نظریں بلاول بھٹو پر ہیں۔