زلزے سے تباہی،پاکستان کی ترکی کو مدد کی پیشکش

ترک بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کے لیے تیارہیں، ترکی میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترکی ہم منصب کو ٹیلیفون

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 20:41

زلزے سے تباہی،پاکستان کی ترکی کو مدد کی پیشکش
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تاہ ترین 25 جنوری 2020) : زلزے سے تباہی،پاکستان کی ترکی کو مدد کی پیشکش،ترک بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کے لیے تیارہیں، ترکی میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترکی ہم منصب میولوت جاوش اولوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پراظہار افسوس کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے ترک ہم منصب کو ریلیف آپریشن میں معاونت کی پیش کش کردی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کی مشکل گھڑی میں ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے بڑھ کر 500 ہو گئی تھی، ملبے تلے دبے 30 افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے مشرقی علاقے میں واقع صوبہ ایلیزگ میں خوفناک زلزلے کے باعث علاقہ لرز اٹھا تھا جس کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان اور زخمی افراد کے تعداد میں بھی بدستور اضافہ ہو رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد 8 بتائی جا رہی تھی جو کہ بعد ازاں بڑھ کے 14 ہو گئی تھی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی تھی جبکہ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری تھیں۔

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو چکی تھی جبکہ زخمی افراد کی تعداد 500 بتائی جا رہی تھی۔ ترکی 9۔6 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیاتھا۔ اس سے قبل متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم بعدازاں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں، اطلاعات کے مطابق 18 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 9۔6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔

مزید بتایا گیا تھا کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔