Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات

اراکین صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 21:09

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) : وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، اراکین صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ارکاکین صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہم آپکے ساتھ اور آپکے ساتھ کھڑے رہیں، ہم وزیراعظم اور اپکے سپاہی ہیں، عوامی خدمت میں آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آپکی عزت ہماری عزت ہے، آپکے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دینگے، آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہونگے، ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائینگے، ہم نے مل کر صوبے کی عوام کی خدمت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

اںھوں نے مزید کہا کہ پروپیکینڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائینگے، ہم ایک تھے اور ایک رہیں گے، عوام کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل زیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ نئے بلدیاتی سسٹم کے ذریعے پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی اور حکومت نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں،اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی غیرفعال سکیموں کو بحال کیا جائے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایاتھا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔ اور اس پروگرام کے تحت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کام ہوگا۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔دیہی سڑکوں تک رسائی کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت بھی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہاتھا کہ منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق ہر صورت دیں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہاتھا کہ وزیراعظم کے ’’کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ میں پنجاب لیڈ لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے یہ انقلابی پروگرام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات