بیٹے کا سر منڈوانے پر والد کے خلاف مقدمہ

مقدمہ بیٹے نے درج کروایا، باپ نے رقم چوری کرنے کے الزام میں ایسا کیا:نواجوان کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 22:27

بیٹے کا سر منڈوانے پر والد کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) : بیٹے کا سر منڈوانے پر والد کے خلاف مقدمہ، مقدمہ بیٹے نے درج کروایا، باپ نے رقم چوری کرنے کے الزام میں ایسا کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں باپ نے بیٹے کے سر کے بال مونڈوا دیے جس کے خلاف بیٹے نے مقدمہ درج کروا دیا ۔ جسکے بعد والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نوجوان کے باپ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا مذکورہ بیٹا اور اسکا دوست اسکے گھر میں موجود تھے اور گھر می کثیر رقم بھی موجود تھی۔

جب دونوں گھر سے گئے تو مذکورہ رقم بھی اپنی جگہ موجود نہ تھی۔ اسکے بعد اسکا بیٹا اور اسکا دوست فرار ہوگئے اور شہر سے باہر چلے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں نے متذکرہ رقم کو خرچ کر دیاہے۔ فیصل آباد سے ایک اور خبر بھی سامنے آئی تھی جہاں اوباش نوجوان نے کم سن طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھا۔

(جاری ہے)

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے دو طلب علموں کے ساتھ زیادتی کی جن میں 12 سالہ اور 13سالہ بچے شامل ہیں،بچے سکلول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے کہ مقامی رہائشی اسلم انہیں ڈرا دھمکا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ملزم کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ز حالی تھانے کی حدود الوحید کالونی کا رہائشی 13 سالہ بچہ حمزہ آرائیں پر اسرار طور پر گم ہو گیا تھا جسکی گمشدگی کی رپورٹ ورثا نے حالی روڈ تھانے میں درج کروائی تھی اور بچے کی تلاش جاری تھی گمشدہ بچے کی تشدد زدہ لاش جمعرات کی دوپہر ٹنڈو یوسف تھانے کی۔

حدود پاکولا کے قریب زم زم انڈسٹری سے برآمد ہوئی۔ جسے پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچایا جہاں میڈیکو لیگل نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی موت کی وجہ بدترین تشدد تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے اور گردن کی ہڈی ٹوٹنا قرار دیا ہے اور جنسی زیادتی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم اس کی تصدیق مزید تحقیقات کے بعد کی جائیگی۔ دوسری جانب حالی روڈ پولیس نے بچے کے قتل کے شبے میں میں بچے کو ٹیوشن پڑھانے والے اسکے پڑوسی 40سالہ خالد نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ بچے کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ اور خوف و ہراس کی فضا چھا گئی ہے مقتول حمزہ آرائیں کی نماز جنازہ اور تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :