ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کا اختتام، دانش کی موت پر لوگوں نے شدید ردعمل دے دیا

ڈرامے کی آخری قسط کا اختتام ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، لوگوں کی جانب سے دانش کے کردار کی موت پر مایوسی کا اظہار، کئی لوگوں نے خوب طنز و مزاح کیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جنوری 2020 23:29

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کا اختتام، دانش کی موت پر لوگوں نے شدید ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء) ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کا اختتام، دانش کی موت پر لوگوں نے شدید ردعمل دے دیا، ڈرامے کی آخری قسط کا اختتام ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، لوگوں کی جانب سے دانش کے کردار کی موت پر مایوسی کا اظہار، کئی لوگوں نے خوب طنز و مزاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی حالیہ تاریخ کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ قرار دیے جانے والے سیریل "میرے پاس تم ہو" کا اختتام ہوگیا ہے۔

لوگوں کی جانب سے "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما ہاوسز میں بھی نشر کیا گیا۔ جبکہ ٹی وی چینل پر ڈرامے کی آخری قسط ایک ہفتہ تاخیر سے نشر کی گئی۔ تاہم اب ڈرامے کا اختتام لوگوں کو کچھ پسند نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار دانش کی موت لوگ ہضم کرنے سے قاصر ہیں۔ لوگوں کی جانب سے ڈرامے کے اس قسم کے اختتام پر مایوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

جبکہ بہت سے لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوب طنز و مزاح بھی کیا ہے۔ خاص کر سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا خوب چرچا ہے۔ کوئی اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہا ہے تو کوئی خوب طنز کے نشتر برسا رہا ہے۔



متعلقہ عنوان :