Live Updates

اگر عثمان بزدار تبدیل ہوئے تو عمران خان بھی گھر چلے جائینگے

جب پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائیگی تو اسکے بعد اسکا اثر وفاق میں بھی آئیگا جسکے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنی کرسی چھوڑنا پڑے گی: سینئر صحافی ظفر ہلالی

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 23:48

اگر عثمان بزدار تبدیل ہوئے تو عمران خان بھی گھر چلے جائینگے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) : اگر عثمان بزدار تبدیل ہوئے تو عمران خان بھی گھر چلے جائینگے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ظفر ہلالی کا کہنا ہےکہ جب پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائیگی تو اسکے بعد اسکا اثر وفاق میں بھی آئیگا جسکے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنی کرسی چھوڑنا پڑے گی۔

مزیدیہ کہ صحافی عمران یعقوب خان کا کہناہے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مابین جو ملاقات ہوئی اس میں عثمان بزاد نے درخواست کی کہ انکی حکومت کو بچایا جائے۔ اس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ صوبے میں آپکی پرفارمنس بلکل بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو چیف سیکرٹری اور آئی جی مسلط کیے گئے ہیں وہ مجھے کام نہیں کرنے دیتے جسکی وجہ سے کارکردگی نہیں دکھائی گئی۔

اس پر بھی جہانگیر ترین کی جانب کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس میں پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی تھی ۔مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیاتھا۔ جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا۔ اختیارات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان ہیں اور جہانگیر ترین کو شکایت بھی کی تھی۔ بتایا گیاتھا کہ عثمان بزدار اس تبدیلیوں پر خاصے پریشان ہیں کیونکہ اس طرح عملی طور ان کا اختیار صفر ہو جاتا ہے۔

کیونکہ چیف سیکریٹری کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی اور انہوں نے اپنے سادہ انداز میں جہانگیر ترین کو شکایت کی میں تو پریشانی کی وجہ سے ساری رات سو بھی نہیں سکا۔اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جائے گا۔ پنجاب کی بیوروکریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی۔حال ہی میں مونس الہیٰ کی قیادت میں وفد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،پرویز خٹک،عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی۔جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا اور فوری اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات