آئندہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں موسم جزوی طور پر ابر آ لود،خشک اور سردر رہنے کا امکان ہے، محکمہ مو سمیا ت

اتوار 26 جنوری 2020 10:55

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں موسم جزوی طور پر ابر آ ..
لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلا م آ با د، سمیت پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن ،اوکا ڑہ اور رحیم یا ر خاں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لود،خشک اور سردر ہے گاجبکہ چند میدانی علا قوں میں ہلکی با رش کا امکا ن ہے، اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت اسلا م آ با د، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں موسم خشک رہا جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدیدسرد رہا ۔