Live Updates

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے

ایک روزہ دورے میں پنجاب کے ناراض کارکنوں سے بھی ملیں گے، عثمان بزدار موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے: ذرائع

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 11:33

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 جنوری 2020) : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، ایک روزہ دورے میں پنجاب کے ناراض کارکنوں سے بھی ملیں گے، عثمان بزدار موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، ایک روزہ دورے میں پنجاب کے ناراض کارکنوں سے بھی ملیں گے، عثمان بزدار موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم صوبائی کابینہ ارکان سے ملاقات بھی کرینگے اور امن امان کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی ا سمبلی نے ملاقات کی تھی- ملاقات کرنے والوں میں غضنفر عباس ،محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد دائود سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اور رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے ۔ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔

اراکین اسمبلی نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے ، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے ۔آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیںگے۔آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوںگے۔

اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے ملکرصوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے ۔پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیںگے۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات