بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا

چار دھماکے ہوئے جس میں سے تین ضلع ڈیبروگڑھ اور ایک چرایڈو میں ہوا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 15:55

بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 26 جنوری 2020) : بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا، چار دھماکے ہوئے جس میں سے تین ضلع ڈیبروگڑھ اور ایک چرایڈو میں ہوا، ایک مقدس دن پر دہشت گردی پیدا کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے صوبہ آسام میں چار دھماکے سنے گئے۔ اس پر آسام کے وزیر اعلی نے اس واقعے کو 'ایک مقدس دن پر دہشت گردی پیدا کرنے کی بزدلانہ کوشش' قرار دیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج کے روز آسام میں چار دھماکےہوئے ، جب قوم اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منا رہی تھی۔

(جاری ہے)

4 دھماکوں میں سے تین ضلع ڈیبروگڑھ اور ایک چرایڈو میں ہوا۔ آسام کے کچھ مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقدس دن پر دہشت گردی پیدا کرنے کی یہ بزدلانہ کوشش صرف لوگوں کی طرف سے انکار کے بعد دہشت گرد گروہوں کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہماری حکومت مجرموں کوکٹہرےمیں  لانے کے لئے سخت کارروائی کرے گی۔ کالعدم باغی تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف اسوم نے اتوار کے روز "عام ہڑتال" کا مطالبہ کیا تھا ، جس میں شہریوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔