امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق

حادثہ فیصل چوک پر پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی، متوفی کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 17:16

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 جنوری 2020) : امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، حادثہ فیصل چوک پر پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی، متوفی کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہےحادثے میں زخمی افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ سگنل کے بند ہونے کے باوجود تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی۔ جسکے نتیجے میں سامنے والی گاڑی میں موجود ایک خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔