وزیراعظم کے اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار
عمران خان ڈرامے بازی سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، عمران صاحب! مافیا سے پیچھا چھڑانے کیلئے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا، آپ کے جانے سے عوام کو ریلیف مل جائے گا۔ ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 18:56
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا عمران صاحب اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ واضح رہے پنجاب میں ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورت دباؤ میں نہیں آئینگے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، پنجاب میں پہلی دفعہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے۔ ترقی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.