مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الٰہی سے سلیم بریار کی ملاقات
پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، سلیم بریار نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی امور سے بھی آگاہ کیا: ذرائع
اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 18:59
(جاری ہے)
مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے، عوام آج بھی ہمارے دور کو یاد کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے اپنے دور میں حقیقی معنوں میں اختیارات عوام کو نچلی سطح تک منتقل کیے. اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا تھا کہ ہمیں دھکے دے کرنکالیں گے تواتحاد سےجائیں گے، عثمان بزدار کی حمایت کے سوا کوئی دو رائے نہیں۔
ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ معاملات درست کرلیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے یکم جنوری کو ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے ملاقات میں کہہ دیا میں وفاقی وزارت میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ عثمان بزدار کو پارٹی اور فیملی سطح پر بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔ ہمیں لگ رہا تھا بزدار چاہتے ہوئے بھی عملدرآمد نہیں کر پا رہے۔ عثمان بزدار کی حمایت کے سوا کوئی د و رائے نہیں۔ ہم آخر تک کوشش کریں گے کہ یہ معاملات درست کرلیں۔ مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی دھکے دے کر نکالے گی تواتحاد سے جائیں گے ورنہ اتحاد سے نہیں جائیں گے۔ حکومت سازی کے وقت تحریک انصاف سے معاہدہ ہوا تھا کہ 2 صوبے میں 2 وفاق میں وزارتیں ملیں گی۔ ہماری پارٹی سے گئے مخالفین عمران خان کو ہمارے خلاف بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے مقامی حکومت کے بل کو سپورٹ ضرور کیا تھا۔ ان کا لوکل گورنمنٹ حکومت پرعملدرآمد کا فیصلہ احمقانہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں مقامی حکومت پرعملدرآمد میں ڈسٹرکٹ ختم نہیں کرسکے۔ نئے سسٹم پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی کیساتھ الیکشن لڑنا مشکل ہوگا۔ پرویزخٹک اور جہانگیرترین سے بلدیاتی الیکشن پربات کی، انہوں نے مسکرا کرکہا معلوم نہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.