دورہ ڈیووس میں اخراجات کی مد میں ریکارڈ بچت کی، عمران خان
ہماری حکومت نے حکومتی اخراجات اور خصوصاً بیرونی دوروں پر اخراجات میں ریکارڈ بچت کی ہے، پچھلا سال معاشی استحکام کا سال تھا،رواں سال انشاءاللہ ترقی کا سال ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 19:33
(جاری ہے)
دورہ ڈیووس میں اخراجات کی مد میں ریکارڈ بچت کی ہے۔ دورہ ڈیووس میں معروف کمپنیوں کے سی ای اوز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ان ملاقاتوں سے دورہ ڈیووس کی کامیابی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ہم جو انتظامی، سماجی، معاشی اور اقتصادی تبدیلیاں لائے ان سے ملک ترقی وخوشحالی سے ہمکنارہوگا۔ ہم نے ہمت اوردلیری سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے ارکان قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو جلد ولیج کونسل کی سطح پربلدیاتی انتخابات کروانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ولیج کونسل کے الیکشن کی تیاری کرکے اعلان کیا جائے۔ نچلی سطح پر انتخابات ہی عوامی مسائل کا حل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار مکمل بااختیار وزیراعلیٰ ہیں۔ یہ ایک منفی پروپیگنڈا ہے کہ عثمان بزدارکے پاس اختیار نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پربھرپوراعتماد ہے۔ پنجاب میں بہترین انتظامی ٹیم لے کرآئے ہیں۔ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں میں ہم آہنگی اور بہتر گورننس کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نئے ہیں یہ وزیراعلیٰ کی ٹیم کے طور پر کام کرینگے۔ خیبرپختونخواہ میں عوام نے صحت، مقامی حکومتوں اور پولیس نظام پر ہماری پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کوعوام کوحقائق بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو کیسے معاشی طورپرتباہ کیا۔ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ 2019ء معیشت کوسنبھالنے اور استحکام کا سال تھا، اور اب 2020ء انشاءاللہ ترقی کا سال ہوگا۔ مزید برآں پنجاب میں ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورت دباؤ میں نہیں آئینگے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، پنجاب میں پہلی دفعہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے۔ ترقی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.