ضلع ہرنائی کو سبی ڈویژن سے علیحدہ کرنے کی باتیں صرف افواہیں اور سیاسی دکانداری چمکانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 26 جنوری 2020 20:36

ح!ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرپی ایچ ای ،واسا کوئٹہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو سبی ڈویژن سے علیحدہ کرنے کی باتیں صرف افواہیں اور سیاسی دکانداری چمکانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے صوبائی حکومت ایساء کوئی بھی اقدام نہیں اٹھائے گی جو عوام کی مرضی و منشا کے برخلاف ہے ، ضلع ہرنائی کا سابقہ صوبائی اسمبلی کی دوبارہ بحالی کیلئے ضلع ہرنائی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر صوبائی حلقے کی بحالی کیلئے ہرفوم پر لڑونگا، ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی تعمیر و مرمت اور ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے جو رکائوٹیں ہے جلد کرینگے ہرنائی سبی روڈ اور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیر کیلئے آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کرونگا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس بی اے پی کے ضلعی صدر قبائلی رہنماء ملک اسرار الحق ترین ، حاجی ملک محمد رضاء ترین، سابق تحصیل ناظم ملک نواب خان تری ،ملک غلام محمد ترین،ملک محمد نور اسپانی ترین,حاجی خدائیداد بھٹی,شین گل خان ترین ، ملک ناظر شاہ، بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین ، ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی ملک غلام جان ترین،عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، سید شادی گل بخاری ، شیرباز ترین ، حاجی جان چیئرمین ،سمیت مختلف قبائل کے معتبرین موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نیپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کو سبی ڈویژن سے علیحدہ کرنے کی باتیں یہاں آکر سنے ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ایساء کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے انہوں نے کہاکہا گر ضلع ہرنائی کو سبی ڈویژن سے علیحدگی کی کوئی بات زیر غور آہ بھی جائے بحیثیت علاقے کا منتخب نمائندہ اس کی اجازت نہیں دونگا بلکہ مخالفت کرونگا انہوںکہاکہ مردم شماری کے دوران ضلع ہرنائی میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہونے کی وجہ سے ضلع کی آبادی کم ظاہرکرکے صوبائی حلقہ کو ختم کرکے زیارت میں ضم کردیا گیا انہوں نے کہاکہ ہم نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں ضلع ہرنائی کے صوبائی حلقہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرونگا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے صوبائی حلقے کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کررہاہوں امید ہے کہ آنے والے انتخابات سے قبل ضلع ہرنائی کے صوبائی حلقہ بحال ہوجائے گا ہرنائی سبی ریلوے ٹرین کی دوبارہ بحالی میں سیکورٹی کا ایشو چل رہے ہیں جس سے دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطہ ہے جلد سیکورٹی فراہم کرکے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کے بقایہ رہ جانے والا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمد رفت بحال ہوجائے گا اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے سے جلد ملاقات کرونگا ہرنائی سبی کے درمیان روڈ جوکہ صرف35 کلومیٹر ہے اسی طرح ہرنائی کوئٹہ روڈ ہے جوکہ سنگل اور خستہ حال اور حادثات روز کا معمول ہے ہرنائی سبی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیر کیلئے آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا ہرنائی میں بجلی بحران کا جو مسئلہ ہے وہ گریڈ اسٹیشن میں لگے ٹرانسفارمر اوورلوڈ ہے جس کیلئے گزشتہ سال بجٹ میں رقم مختص کیا گیا ہے مارچ تک ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں اپ گریڈیشن کاکام شروع ہوکر ضلع میں بجلی کا بحران کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا ہرنائی کے علاقہ زرغون غر سے نکلنے والی گیس پر ضلع ہرنائی کا حق ہے جس کیلئے بھی وفاقی حکومت اور وزارت گیس پیٹرولیم سے رابطہ میں ہو اور ہرنائی ضلع کو زرغون غر فلیڈ سے گیس کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام قومی اسمبلی کے حلقہ سبی کے ساتھ خوش ہے اور واپس قومی اسمبلی کے حلقہ سبی شامل ہونا چاہتے ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں اور انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدے کئے تھے مرحلہ وار عمل درآمد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب دواضلاع پر مشتمل اور صوبے میں سب سے بڑا صوبائی حلقہ انتخاب ہے اور بدقسمتی سے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے کوئی خاطر خواہ توجہ نہ دینے کی وجہ سے دونوں اضلاع کے مسائل بے شمار ہے جنہیں حل کرنے میں وقت لگے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں اور بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیدار اور کارکن ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ضلع ہرنائی کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہر اول دستے کاکردار اداکرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج ضلع کے قبائلی معتبرین اور سیاسی جماعتوں نے جو مطالبات پیش کئے وہ سب جائز اور ضلع ہرنائی کے عوام کا آئینی حق ہے اور ہم ان تمام مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائیدکرتے ہوئے قبائلی معتبرین اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے اس موقع پر قبائلی رہنمائوں حاجی ملک محمد رضاء ترین ، سابق تحصیل ناظم ملک نواب خان ترین اور دیگر قبائلی عمائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے ضلع کے قبائلی معتبرین مطالبات کی حمایت کرنے اور تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کے اعلان پر انکا شکریہ ادا کیا ۔