وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے‘ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوںگے

اتوار 26 جنوری 2020 22:40

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے‘ وزیراعظم کامیاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے جہاں وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :