وفاقی وزیر مراد سعید کا پاکستان پوسٹ میں روزگار کیلئے انقلابی اقدام

پاکستان پوسٹ کا 2 لاکھ افراد کو روزگار دینے کا منصوبہ، منصوبے کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائےگا، 3 سال میں براہ راست روزگار دیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جنوری 2020 00:08

وفاقی وزیر مراد سعید کا پاکستان پوسٹ میں روزگار کیلئے انقلابی اقدام
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کیلئے پاکستان پوسٹ میں انقلابی اقدام اٹھا لیا ہے، پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں بیروزگاری کے خاتمے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی، جس کے تحت دو لاکھ افراد کو روزگار دینے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ گھر میں بیٹھے بٹھائے ضرورت کی اشیا آپکے گھر کی دہلیز پہ مہیا کرنا ممکن ہو پائیگا ،اس کو شفاف اور تیز ترین بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا ،
نہ صرف یہ کے آپ اگر دیہات اور دور دراز علاقوں میں گھر بیٹھے کاروبار کر رہے ہیں تو آپ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بڑے شہروں تک پہنچ سکتے ہیں ۔

واضح رہے وفاقی وزراء میں ابھی تک مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی بہتر جا رہی ہے۔ مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی کا اعتراف وزیراعظم عمران خان بھی تقریبات میں کرتے رہتے ہیں۔