پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئی لینڈ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 27 جنوری 2020 12:30

پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئی لینڈ میں میڈیکل کیمپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل ایسوسی ایشن اور اٴْلفت ویلفئیر فاونڈیشن کے تعاون سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئی لینڈ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی کو موذی امراض سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :