کراچی، ائیرپورٹ کے قریب پراسرار طور پر جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

جمپینگ یارڈ کے نزدیک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ناکارہ طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا،فائر فائیٹرز نے 6 طیاروں کو بچا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جنوری 2020 12:07

کراچی، ائیرپورٹ کے قریب پراسرار طور پر جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020 ء ) ائیرپورٹ کے قریب پراسرار طور پر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے ایک ناکارہ طیارہ بھی جل گیا،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کے جمپینگ یارڈ کے نزدیک پراسرار طور پر جھاڑیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔

اسی دوران آگ نے بھی شدت اختیار کر لی۔جمپینگ یارڈ میں 7 سے زائد ناکارہ طیارے بھی کھڑے ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ آگ نے ایک طیارے کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔تاہم فائر فائیٹرز نے ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ناکارہ طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاہم مزید طیارے فائر فائیٹرز نے بچا لیے۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکیں۔اس حوالے سے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ائیرپورٹ میں جمپینگ یارڈ میں ناکارہ طیارے اور ناکارہ سامان موجود ہوتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کراچی میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

آتشزدگی سے 180 جھگیاں جل گئی تھیں۔ایس ڈی ایم لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔فہیم خان کے مطابق ابتدائی سروے کے مطابق علاقے میں جلنے والی جھگیوں کی تعداد180 ہے اور آگ سے 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔جب کہ ق کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد ابھی بھی کھلے آسمان تلے بے آسرا بیٹھی ہوئی ہے، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے لیے سر چھپانے کا بندوبست کیا جائے۔