دُبئی:پاکستانی ڈلیوری مین نے برطانوی خاتون کا زبردستی بوسہ لے لیا

ڈلیوری مین سائیکل ڈلیور کرنے کے بعد خاتون کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 جنوری 2020 12:45

دُبئی:پاکستانی ڈلیوری مین نے برطانوی خاتون کا زبردستی بوسہ لے لیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2020ء) دُبئی پولیس نے ایک پاکستانی ملازم کو جنسی ہراسگی کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار کیا گیا 35سالہ ملزم ایک نجی کمپنی میں ڈلیوری مین کے طور پر کام کرتا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستانی ملزم اپنی کمپنی کی جانب سے برطانوی خاتون کو اُس کے بُر دُبئی میں واقع اپارٹمنٹ کے باہر بائیسکل ڈلیور کرنے آیا تھا۔

جب اُس نے زبردستی خاتون کو چُوم لیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اُس نے ایک نجی کمپنی کی جانب سے اپنے لیے ایک بائیسکل منگوائی تھی۔ ڈلیوری مین رات آٹھ بجے میرے اپارٹمنٹ کے باہر پہنچا، میں اُس کی گاڑی کے پاس گئی تو اس نے زبردستی میرا ہاتھ چُوم لیا۔ میں اس کی حرکت سے پریشان ہو کر اپارٹمنٹ کے اندر بھاگ گئی اور شیشے کا دروازہ بند کر لیا۔

(جاری ہے)

مگر اس شیشے کے دروازے سے میں دیکھ سکتی تھی کہ ملزم باہر ہی کھڑا تھا۔ ملزم وہیں کھڑا رہا اور پھروہ دروازے کے پاس آیا اوربائیسکل ہاتھ میں پکڑے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میں نے جونہی دوبارہ دروازہ کھولا تو ملزم نے ایک بار پھر میرے دونوں ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے ساتھ چمٹا لیا اور پھر زبردستی مجھے چُومنا شروع کر دیا۔ اس واقعے کے بعد میں اتنی خوف زدہ ہو گئی تھی کہ دروازہ بند کر لیا۔

ملزم میرے اپارٹمنٹ کے باہر پندرہ منٹ تک کھڑا رہا۔ جس کے بعد اُس نے مجھے معذرت بھرا پیغام بھیجا اور یہ بھی کہا کہ وہ مجھ سے دوستی کرنا چاہتا ہے۔ وہ بہک گیا تھا اس لیے اُس نے یہ نازیبا حرکت کی۔ میں نے اُس کے یہ واٹس ایپ پیغامات لے کر پولیس کو شکایت درج کروا دی۔ پاکستانی ملزم نے تفتیش کے دوران خاتون کو چُومنے کا اعتراف کر لیا تاہم اُسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام سے انکار کیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 16فروری 2020ء کو سُنایا جائے گا۔