انجمن ہلال احمر کمیٹی کے تحت بھیلوال میں نئی ڈسپنسری بنائی جائیگی۔ڈی سی جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جنوری 2020 12:46

انجمن ہلال احمر کمیٹی کے تحت بھیلوال میں نئی ڈسپنسری بنائی جائیگی۔ڈی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انجمن ہلال احمر کمیٹی کے تحت بھیلوال میں نئی ڈسپنسری بنائی جائیگی۔ڈی سی جہلم،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے انجمن ہلال احمر کمیٹی جہلم کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے ادارے کو فعال بنانے میں تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

ادارے کی مدد سے جہلم میں متعدد کمبل اور خیموے بھی سردی کے موسم سے بچاو کے لئے مستخق افراد میں تقسیم کیے گئے۔اجلاس میں ادارے کے تحت قائم شدہ ڈسپنریوں میں ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ادارے میں موجود فنڈز کا درست استعمال کرنے کے لئے ہاوس سے اپروول لی گئی۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انجمن ہلال احمر کمیٹی ایمبولینس سروس بھی جاری ہے ایمبولینس1024 ہیلپ لائن کے ذریعے میسر ہو سکیں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال دیگر محکموں کے افسران دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ مخیر حضرات سے مل کر دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ دیگر نجی ادارے بھی حکومتی مشینری کا ساتھ دے رہیں۔7 ڈسپنسریوں کے ذریعے مریضوں کو بنیادی ادویات فراہم کر رہی ہیں، انجمن ہلال احمر کے تحت ضلع بھر میں شعبہ صحت میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے ، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخیر خضرت کو ایسے اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش صحت و تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہلال احمر جیسے اداروں کی حمایت کرنی چاہیے ۔ جس سے علاقہ کے لوگوں کا مقامی سطح پر علاج معالجہ ممکن ہوسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :