ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لود، سرد رہنے کا امکان

پیر 27 جنوری 2020 14:45

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لود، سرد رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، اسلا م آ با د،سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن ،اوکا ڑہ اور رحیم یا ر خا ںمیںکہیں ہلکی اور کہیں تیز با رش کا امکا ن ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آ لود،اور سردر ہے گا۔

(جاری ہے)

اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک رہا جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ، سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 9 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 7 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب80 فیصد رہا۔