فیصل ۱ٓباد ڈویژن میں پیر کو وقفے وقفے سے بارش،موسم سرد ہونے سے زندگی متاثر

پیر 27 جنوری 2020 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن کے تمام شہروں جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ وغیرہ میں پیر کو وقفے وقفے سے کبھی ہلکی کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔بادلوں نے سورج کو ۱ٓنکھ نہیں کھولنے دی اورموسم سرد ہونے سے کاروبار زندگی بھی متاثرہوا۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح نماز فجر کے وقت شروع ہونیوالا رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔بارش کے باعث طلباء و طالبات کے تعلیمی اداروں میںحاضری خاصی کم رہی جبکہ دفاتر میں کام اور شاہرات پر ٹرانسپورٹ کا نظام سست روی کا شکار نظر ۱ٓیا۔اس موقع پر عملہ صفائی بھی غائب رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکل و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :