امریکی عوام ٹرمپ کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، ہیلری کلنٹن

پیر 27 جنوری 2020 15:37

امریکی عوام ٹرمپ کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، ہیلری کلنٹن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور2016ء کے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی عوام اب مزید4 سال ٹرمپ کو صدارت کی کرسی پر دیکھ نہیں سکتے اور اس بار انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کا جیتنا ضروری ہے۔یہ بات انھوں نے فرانسیسی نیوز ادارے سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ہیلری کلنٹن نے مستبقل میں امریکہ میں پیدا ہونے والے حالات کو ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے دشوار بتایا اور کہا کہ میں مستقبل کے ممکنہ سخت حالات کے پیش نظر اپنی پارٹی کی کامیابی کے لیے پوری کوشش کروں گی۔انہوں نے کہا کہ 2020ء کے الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے پاس اچھے مالی ذرائع موجود ہیں اور انہیں غیر ملکی امداد بھی پہنچ رہی ہے اس لیے ہمیں اپنے حریف سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔