سعودی عرب فاسفیٹ کھاد برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بننے کے قریب

پیر 27 جنوری 2020 15:37

سعودی عرب فاسفیٹ کھاد برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بننے کے قریب
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سعودی معدنیاتی کمپنی ’معادن‘ کے مطابق سعودی عرب بہت جلد پوری دنیا میں سب سے زیادہ فاسفیٹ کھاد برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

معادن کمپنی نے 2020ء کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ کھاد فراہم کرنے کا نیا معاہدہ کیا ہے، کمپنی بنگلہ دیش کو اعلیٰ درجے کی فاسفیٹ کھاد فراہم کرے گی، دونوں ملکوں نی2016ء میں اس حوالے سے ایک معاہدہ کیا تھا۔معادن کمپنی فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والے تیسرے منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے مکمل ہونے پر 2025ء تک سعودی عرب سالانہ 90 لاکھ ٹن فاسفیٹ کھاد تیار کرنے لگے گا۔