سرگودھا شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں کو کشادہ کرنے کا کام جاری

پیر 27 جنوری 2020 15:37

سرگودھا شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں کو کشادہ کرنے کا کام جاری
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں کو کشادہ کرنے کا کام جاری ہے اور مختلف بازاروں میں ہیوی کرین کے ذریعے از خود بڑھائی جانیوالی فٹ پاتھ کو ختم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر میٹر وپولیٹن کارپوریشن سرگودھا نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور تمام تاجروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی صفائی وغیرہ کرکے جائیں تاکہ صبح سویرے صفائی کے بعد دکاندار کوڑا کرکٹ سڑکوں پر نہ پھینکیں۔

اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر تاجروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ دکان بند کرنے سے قبل اپنی دکان وغیرہ کی صفائی کرلیں تاکہ صبح کے اوقات میں کوڑا کرکٹ سڑکوں پر دوبارہ نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :